u سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد کا آزاد کشمیر کا دورہ

۵وفد کی قیادت صدر سپریم کورٹ بار میاں عطا روف نے کی،سپریم کورٹ بار کا کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار

منگل 1 جولائی 2025 22:05

اسلام آباد۔ مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2025ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد آزاد کشمیر کا دورہ، وفد کی قیادت صدر سپریم کورٹ بار میاں عطا روف نے کی،سپریم کورٹ بار کا کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار،وفد کی چیف جسٹس آزاد وجموں کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم سے ملاقات،ملاقات میں آزاد کشمیر کی عدلیہ اور وکلائ سے بھی یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور کشمیری عوام کی قربانیوں پر بھرپورخراج تحسین پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

صدر سپریم کورٹ بار میاں عطاء رئوف نے کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی اور بھارتی اقدامات ناقابل قبول ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے وفد کی آزاد کشمیر کے وکلائ کو سپریم کورٹ پاکستان میں پیش ہونے کی تجویز دی ہے ۔