وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی طلباء وطالبات کے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی اختراعی خیالات کی تعریف

منگل 1 جولائی 2025 22:10

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے طلباء وطالبات کے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی اختراعی خیالات کی تعریف کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کا دارومدار علمی معیشت پر ہے اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس نوجوانوں کے تخلیقی خیالات یقیناً مجموعی فلاح و بہبود اور سماجی اقتصادی ترقی کو فروغ دے سکتے ہیں۔

ہمارے نوجوان ہماری آبادی کا بڑا حصہ ہونے کے ناطے قومی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان کے لیے آگے بڑھنے اور ترقی کے راستے کھولنے اور انکی توانائیوں اور صلاحیتوں کو پاکستان کی بہتری کے لیے بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ویمن یونیورسٹی ملتان میں ٹیک ایکسپو میں خصوصی شرکت کے موقع پر کیا۔