اقلیتی نوجوان کو ہراساں کرنے اوردھمکیاں دینے پرپولیس اہلکاروں کیخلاف ایکشن

منگل 1 جولائی 2025 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) آ ئی جی بلوچستان پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل نیوزکا سختی سے نوٹس لیکرذمہ دارپولیس اہلکاروں کیخلاف ایکشن لے لیا گیا،ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس قلات رینج نے اقلیتی نوجوان کو ہراساں کرنے اوردھمکیاں دینے کے واقعہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف ایس ایس پی لسبیلہ کو فوری کارروائی کی ہدایت کی جس پر ایس ایس پی لسبیلہ نے آئی جی بلوچستان اور ڈی آئی جی قلات رینج کی ہدایات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں پولیس اہلکاروں رضوان اور امان اللہ کو ملازمت سے برخاست کر دیا ہےعوامی حلقوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے امید ظاہر کی گئی ہے کہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے پولیس میں احتساب کا عمل اسی طرح مؤثر رکھا جائے گا۔