منشیات فروشی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار،ایک کلو سے زائد چرس برآمد

منگل 1 جولائی 2025 23:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) پاکستان بازار اورسکھن پولیس نے دومختلف کارروئیوں کے دوران منشیات فروشی میں ملوث 2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک کلو سے زائد چرس اورفروختگی کی رقم برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایمان ولد حنیف اور صلال عرف سالار ولد رضا شاہ شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔