
دبئی میں جعلی پولیس بن کر لوٹنے والے 5 ایشیائی باشندوں کو قید کی سزا
عدالت نے ملزمان پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا، سزا پوری ہونے کے بعد انہیں ملک بدر کردیا جائے گا
ساجد علی
بدھ 2 جولائی 2025
15:02

(جاری ہے)
عدالتی دستاویزات سے پتا چلتا ہے کہ یہ واقعہ رواں برس مارچ میں پیش آیا، جب متاثرہ شخص کو گینگ کے ایک رکن کی طرف سے ایک فون کال موصول ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ پولیس افسر ہے اور جب تک وہ اپنے بینک اکاؤنٹ کی معلومات کو فوری طور پر اپ ڈیٹ نہیں کرتا، اس کا اکاؤنٹ منجمد کر دیا جائے گا، وارننگ سے گھبرا کر اس شخص نے اپنی تفصیلات فراہم کردیں اور تھوڑی ہی دیر بعد اسے علم ہوا کہ 9 ہزار 900 اس کے اکاؤنٹ سے بغیر اجازت کے نکال لیے گئے۔
معلوم ہوا ہے کہ تحقیقات کے دوران ملزمان کے ٹھکانے کا علم ہونے پر دبئی پولیس دیرہ کے ایک اپارٹمنٹ پہنچی لے جہاں یہ مشتبہ افراد کام کر رہے تھے، پولیس نے فلیٹ سے کئی سمارٹ فون ضبط کیے، کچھ جوتوں اور پلاسٹک کے تھیلوں کے اندر چھپائے گئے تھے جنہیں متاثرین سے بات چیت کے لیے استعمال کیا گیا، فرانزک تحقیقات نے تصدیق کی کہ شکایت کنندہ سے رابطہ کرنے کے لیے ان ہی میں سے ایک فون کا استعمال کیا گیا تھا۔ تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ ایک ایسے شخص کی ہدایت پر کام کر رہے تھے جس نے اپارٹمنٹ کرائے پر لے کر ملک چھوڑ دیا تھا، اس نے انہیں یو اے ای سے باہر سے ہدایات فراہم کیں، جس پر انہوں نے متاثرین کے بینکنگ ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے فنڈز نکالے اور انہیں اس کے بدلے 1 ہزار 800 اور 2 ہزار درہم کے درمیان ماہانہ تنخواہ ادا کی گئی۔ بتایا جارہا ہے کہ عدالت نے پانچوں کو دھوکہ دہی اور شناخت کی غلط بیانی کا قصوروار پایا، جس پر انہیں سزا سنائی گئی اور قید کی مدت پوری کرنے کے بعد انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا، دبئی پولیس نے اس کیس کو رہائشیوں کو یہ یاد دلانے کے لیے استعمال کیا ہے کہ وہ فون کے ذریعے کسی بھی قسم کے فراڈ کا شکار نہ ہوں، خاص طور پر وہ کال کرنے والے جو پولیس یا بینک کے اہلکاروں کی نقالی کرتے ہیں ان سے ہوشیار رہیں کیوں کہ دبئی پولیس کسی بھی حالت میں فون پر بینکنگ معلومات فراہم کرنے کی درخواست نہیں کرتی، ایسی کسی بھی کال کو مشکوک سمجھا جانا چاہیئے۔مزید اہم خبریں
-
روس طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.