حضرو ،مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب ترقی کی جانب گامزن ہے، ملک انصار

بدھ 2 جولائی 2025 16:37

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) مسلم لیگ ن تحصیل حضرو کے صدر ملک انصار نے کہا کہ مریم نواز نے صوبہ پنجاب کے عوام کی تقدیر بدل دی ہے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کر کے مریم نواز شریف نے اپنے قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مسلم لیگ نون کی طاقت میں اضافہ کیا صوبہ پنجاب میں ہونے والے بے شمار منصوبوں کی بدولت مریم نواز نے یہاں کے عوام کے دل جیت لیے ہیں تحصیل حضرو میں جہانگیر خانزادہ کی قیادت میں بہت جلد ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں جہاں ملک کا ستیاناس کیا گیا پنجاب جو پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے جب مریم نواز نے حکومت پنجاب کی باک دوڑ سنبھالی تھی تو اس وقت صوبہ کے مسائل میں بے شمار اضافہ ہو گیا تھا ان کو حل کرنے کے لیے انہوں نے دن رات ایک کیا اج پنجاب کا کوئی ضلع ایسا نہیں جہاں نئے نئے منصوبے شروع نہ کیے گئے ہوں ۔\378