گاندربل میں آتشزدگی، ہوٹل سمیت کئی دکانیں جل کر خاکستر

بدھ 2 جولائی 2025 17:32

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بدھ کے روز ضلع گاندربل کے علاقے کنگن کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی جس سے ایک ہوٹل سمیت چار دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آگ بدھ کی علی الصبح شروع ہوئی جس سے ہوٹل ''سندھ ہل ''سمیت چار عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔کنگن کے رہائشی معشوق احمد نے بتایاکہ ہم نے ایک زوردار آواز سنی اوراس کے ساتھ ہی ایک دکان سے آگ نمودارہوئی جو تیزی سے پھیلتی گئی۔ جس سے ہوٹل سمیت چار ڈھانچوں کو نقصان پہنچا۔پولیس نے آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہے۔