پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنما چوہدری ریاض کی زیر صدارت اجلاس ،پارٹی کے تنظیمی معاملات پر گفتگو

بدھ 2 جولائی 2025 18:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے راہنماء چوہدری ریاض کی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی کے راہنماؤں کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ،سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس ، پیپلز پارٹی کے سینیئر راہنمای چوہدری ریاض ، ایم ایل اے آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری علی شان سونی ، وزیر ٹرانسپورٹ آزاد کشمیر جاوید بٹ ، سردار احمد صغیر مشیر حکومت آزاد کشمیر ، ایم ایل اے رفیق نیئر ، سردار عمر تنویر بھی موجود تھے ، اجلاس میں پیپلز پارٹی کے تنظیمی معاملات اور آنے والے انتخابات میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اجلاس میں کشمیر کی پارٹی کی فعالیت اور اہم شخصیات کی پارٹی میں شمولیت کے سلسلہ کو انتہائی خوش آئند قرار دیا گیا ، اجلاس میں آزاد کشمیر میں آنے والے انتخابات کے حوالہ سے متعدد تجاویز پر بھی غور و خوض کیا گیا