سائوتھ پولیس نے پوش علاقوں میں منشیات فروش کے خلاف کریک ڈائونکرکے ابتک 21 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے،ایس ایس پی سائوتھ

یہ منشیات فروشوں کا اسپیشل برانچ کی لسٹ کے مطابق 35 رکنی ایک منظم نیٹ ورک ہے۔جو آئس اور مہنگی منشیات تعلیمی اداروں کے ساتھ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز سے فروخت کرتے ہیں، پریس کانفرنس

بدھ 2 جولائی 2025 20:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)ایس ایس پی سائوتھ مہزور علی نے کہا ہے کہ سائوتھ پولیس نے پوش علاقوں میں منشیات فروش کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا ہے اور ان کارروائیوں میں ابتک 21 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔یہ منشیات فروشوں کا اسپیشل برانچ کی لسٹ کے مطابق 35 رکنی ایک منظم نیٹ ورک ہے۔جو آئس اور مہنگی منشیات تعلیمی اداروں کے ساتھ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز سے فروخت کرتے ہیں۔

آن لائن منشیات کی فروخت کرنے والوں کے خلاف مذید کارروائی کے لیے تیکینکی بنیادوں پر کام کررہے ہیں۔پوش علاقوں میں حالیہ دنوں میں گھروں میں چوری کی 7 وارداتوں میں سے درج کیسز میں 5 حل کرلیے ہیں۔تمام بینکوں کو ایڈوائزری جاری کی گئی یے جو شخص پانچ لاکھ سے زیادہ کا کیش نکالے اس حوالے سے پولیس کو بتایا جائے تاکہ حفاظی اقدام کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

درخشاں میں دو پولیس مقابلوں میں میں2 زخمی سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دیگر چھینا سامان برآمد کیا گیا ۔یہ بین الصوبائی گینگ ہے جس کا تعلق پنجاب کے علاقے کوٹ رادا کشن سے ہے۔اس حوالے پولیس تحقیقات کررہی ہے۔تمام گیسٹ ہاوسز کے مالکان کو ہدایت کی گئی یے کہ وہ کرایہ پر ہاوس دینے سے قبل پولیس کو لازمی اطلاع کریں۔وہ بدھ کو اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔

انہوں نے بتایا کہ درخشاں پولیس نے کامیاب کارروائیوں میں مسلح ڈاکوں سے دو مختلف مقامات پر پولیس مقابلے کیے ۔چار زخمی سمیت چھ ملزمان لو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ اور مسروقہ نقدی و دیگر سامان برآمد کیا ۔انہوں نے تفصیلات بتائے کہا کہ درخشاں پولیس نے مورخہ یکم اور دو جولائی کو مسلح ڈاکوں کے ساتھ دو مختلف مقامات پر مقابلوں کے بعد اہم گرفتاریاں عمل میں لائیں اور بڑی مقدار میں چھینا گیا سامان اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا۔

پہلا پولیس مقابلے میں یکم جولائی کی رات درخشاں کی پولیس ٹیم اور مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوں کے درمیان خیابانِ سحر پر مقابلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران چار ملزمان میں سے ایک زخمی حالت میں اپنے ساتھیوں سمیت موٹر سائیکلوں پر فرار ہو گیا۔ فرار ہوتے وقت ملزمان ایک بیگ چھوڑ گئے جس سے چھینی گئی نقدی، موبائل فونز اور دیگر اشیا برآمد ہوئیں۔

اس واقعے کے مقدمات تھانے میں علیحدہ علیحدہ درج کیے گئے ہیں۔بعد ازاں موصولہ ایم ایل رپورٹ کی روشنی میں پولیس ٹیم جناح اسپتال پہنچی، جہاں زخمی ملزم کی شناخت مبشر ولد ریش کے طور پر ہوئی۔ اس کے دو ساتھی کاشف اور فاروق کو بھی گرفتار کیا گیا۔مہزور علی نے بتایا کہ دوسرا پولیس مقابلہ دو جولائی کی رات دورانِ تلاش خیابان بدر اسٹریٹ نمبر 15عقب عربی محل کے قریب مسلح ملزمان سیمقابلہ ہوا۔

اس میں ایک ملزم فیصل ولد شریف زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی بلال ولد عبدالمجید اور اشفاق ولد جان محمد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔زخمی ملزم کے قبضے سے دو 30 بور پستول بمعہ سات راونڈز، ایک بیگ جس میں متعدد موبائل فونز، نقدی اور دیگر کاغذات برآمد کیے گئے ہیں ۔ مزید تفتیش پر معلوم ہوا کہ ملزم کے قبضے سے برآمدہ موٹر سائیکل نمبر KHQ-9104 سپر اسٹار تھانہ بہادرآباد کے سرقہ شدہ موٹر سائیکلوں میں شامل ہے۔

جس پر جعلی نمبر پلیٹ نصب تھی۔گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے درخشاں، ڈیفنس اور دیگر علاقوں میں اسلحہ کے زور پر متعدد وارداتوں میں حصہ لیا۔جن میں موبائل فونز، نقدی، موٹر سائیکلیں اور دیگر قیمتی اشیا چھینی گئیںملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف پانچ مقدمات میں درج کیے ہیں۔