سرفراز قمر ڈاہا کو تھائی لینڈ کی نیشنل اسکاؤٹ آرگنائزیشن نے دوستی ایوارڈ سے نوازا

بدھ 2 جولائی 2025 20:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) پاکستان بوائز اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے چیف کمشنر سرفراز قمر ڈاہا کو تھائی لینڈ کی نیشنل اسکاؤٹ آرگنائزیشن نے قومی اسکاؤٹ ڈے کی تقریبات کے دوران بین الاقوامی دوستی ایوارڈ سے نوازا ہے۔

(جاری ہے)

ان کو یہ ایوارڈ اسکاؤٹنگ کی عالمی ترقی، نوجوانوں کو بااختیار بنانے،رضاکارانہ اور بین الاقوامی بھائی چارے کو فروغ دینے میں ان کی شاندار اور دیرینہ شراکت کے اعتراف میں دیا گیا۔تقریب میں دنیا بھر سے اسکاؤٹس کے درمیان بین الاقوامی اتحاد اور مشترکہ اقدار کا جشن بھی منایا گیا۔