ئ*انگلینڈ اور بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلاجائیگا

بدھ 2 جولائی 2025 20:25

ٰ لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2025ء) انگلینڈ اور بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ 4 جولائی کو کیننگٹن اوول، لندن کے مقام پر کھیلاجائیگا۔بھارت کی ویمن ٹیم کو میزبان انگلینڈ کی ویمن ٹیم کے خلاف 5 میچوں کی سیریز میں 0-2کی برتری حاصل ہے۔ بھارتی خواتین ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں برطانوی خواتین ٹیم کو 97 رنز سے جبکہ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 24 رنز سے شکست دی تھی۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے مطابق بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیم اپنے دورہ انگلینڈ کے دوران میزبان ویمنز ٹیم کے خلاف 5ٹی ٹوٹی اور 3ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ٹی ٹونٹی سیریز کے دو میچ کھیلے جا چکے ہیں جو بھارت کی ویمن ٹیم نے جیت لئے تھے ۔

(جاری ہے)

ٹی ٹونٹی سیریز میں بھارتی ٹیم کو ہرمن پریت کور لیڈ کریں گی جبکہ میزبان برطانوی ویمنز ٹیم کو بائولنگ آل رائونڈر نیٹ سکیور برنٹ لیڈ کریں گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ 4 جولائی کو کیننگٹن اوول، لندن میں کھیلا جائے گا، چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 9 جولائی کو ایمریٹس اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گاجبکہ پانچوں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 12 جولائی کو ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے مکمل ہونے کے بعددونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 16 جولائی کو روز بائول،سائوتھمپٹن میں کھیلاجائے گا، دوسرا ایک روزہ میچ 19 جولائی کو لارڈز ، لندن میں کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 جولائی کو ریور سائیڈ گرانڈ، چیسٹر لی سٹریٹ کھیلا جائے گا۔