ذ*سی سی ڈی کی کارروائی، چند ہفتے قبل اغواء ہونے والی ماں اور بیٹا بازیاب

ئ*ملزمان موقع سے فرار، سی سی ڈی نے گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں،ترجمان

بدھ 2 جولائی 2025 20:25

/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2025ء) سی سی ڈی اغواء برائے تاوان سیل نے شرقپور شریف ضلع شیخوپورہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران چند ہفتے قبل اغواء ہونے والے ماں اور بیٹے کو بازیاب کروا لیا۔ترجمان کے مطابق مدعی مقدمہ نے مغویان کے اغواء کی ایف آئی آر تھانہ داتا دربار لاہور میں درج کروائی تھی اور بعد ازاں سی سی ڈی اغواء برائے تاوان سیل سے بازیابی کے لیے مدد طلب کی تھی۔

(جاری ہے)

سی سی ڈی کی خصوصی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی، ہیومن انٹیلی جنس اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے مغوی ماں اور بچے کو خیریت سے بازیاب کروایا۔کارروائی کے دوران اغواء میں ملوث ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت اغواء، بچوں سے زیادتی، چائلڈ لیبر اور استحصال جیسے جرائم ریڈ لائن قرار دیے گئے ہیں، جن کے خلاف سخت اور فوری ایکشن پالیسی پر عمل جاری ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد از جلد ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے۔