پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس، اسیر رہنماؤں کا خط پڑھ کر سنایا گیا

بدھ 2 جولائی 2025 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)پاکستان تحریکِ انصاف کی صوبائی اور قومی اسمبلی سمیت سینیٹ کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اسیر رہنماؤں کے خط پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عامر ڈوگر نے اجلاس میں اسیر رہنماؤں کا خط پڑھ کر سنایا،جیل میں قید 5 پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی کو در پیش بدترین بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات کو قرار دیا ہے۔اسیر رہنماؤں نے مذاکرات میں بانی سمیت تمام گرفتار رہنماؤں کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کے پی اور وفاق کی مجموعی صورتحال پر مشاورت ہوئی۔اجلاس میں خیبر پختون خوا حکومت کی تبدیلی سے متعلق وفاقی وزراء کے بیانات کا جائزہ لیا گیا۔