مقبوضہ کشمیر،ایس آئی اے کے دو مقامات پر چھاپے

جمعرات 3 جولائی 2025 22:09

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں تحقیقاتی ادارے ’سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی‘‘ (ایس آئی ای) نے ضلع اسلام آباد کے علاقے بجبہاڑہ میں دو مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایس آئی اے نے سری نگر میں ایک بیان میں کہا کہ یہ چھاپے 17 اپریل کو بجبہاڑہ میں ایک غیر کشمیری مزدور کے قتل کے سلسلے میں مارے گئے جسکا مقصد شواہد حاصل کرنا تھا۔تاہم مقامی لوگوں نے ایس آئی اے کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ چھاپے دراصل آزادی پسند کشمیریوںکو ڈرانے دھمکانے کی بھارتی کارروائیوں کا حصہ ہیں۔