نظام مصطفی پارٹی کاملک بھرمیں جاری دہشت گردی کے واقعات پرتشویش کا اظہار

دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو قومی اتفاق رائے پیداکرنے کی ضرورت ہے، ڈاکٹرحاجی حنیف طیب

جمعرات 3 جولائی 2025 22:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)چیئرمین نظام مصطفی پارٹی سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے ملک بھر میں جاری دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پرگہری تشویش کااظہارکیاگذشتہ دنوں شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی میں دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میںپاک فوج کے 13جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ،جبکہ حالیہ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ بم دھماکہ کے نتیجے میںاسسٹنٹ کمشنر،تحصیل دار،2 پولیس اہل کاروں سمیت 5 افراد کی شہادت پرافسوس کااظہارکیا،دونوں واقعات کی شدیدالفاظ میں مذمت کی، شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت اورزخمیوںکیلئے شفایابی کیلئے دعاکی ۔

حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ حکومت اوراپوزیشن جماعتوں کا یہ بات سمجھنا ضروری ہے کہ دہشت گردوں کا نشانہ عوام کے ساتھ ساتھ ،سیکیورٹی فورسز،پولیس کانسٹبلری ،ایف سی،فوج، رینجرزدویگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاربن رہے ہیںملک معاشی بحران کیساتھ دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے،اس کے باوجود تمام سیاسی جماعتوں کا ایک پیچ پربیٹھ کراس اہم مسئلہ کا حل نکالنا چاہیے، یہ بات بھی توجہ طلب ہے کہ جب دہشت گردی کے واقعہ کی اطلاع ملتی ہے ہرکوئی واقعہ کی مذمت کرکے حکومت کوتوجہ مبذول کرواتاہے کہ حالات ٹھیک کرنے پرتوجہ د ی جائے ،وفاقی ،صوبائی حکومتیں ،وزارت داخلہ اس حوالے سے کوئی تسلی بخش وضاحت نہیں دیتی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہوکر تمام سیاسی جماعتوں کو قومی اتفاق رائے پیداکرنے کی ضرورت ہے۔حاجی محمدحنیف طیب نے دہشت گردوں کی سرکوبی کیلئے بنائے گئے نیشنل ایکشن پلان پر بھی عمل درآمدکرنے کی اپیل کی ہے ۔