وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی برائے ڈیجیٹل جینڈر انکلوژن کا دوسرا اجلاس

جمعرات 3 جولائی 2025 23:02

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2025ء)وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی برائے ڈیجیٹل جینڈر انکلوژن کا دوسرا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈیجیٹل جینڈر انکلوژن اسٹریٹیجی پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وفاقی وزیر شزافاطمہ نے کہا کہ وزیراعظم کے ڈیجیٹل وژن کا مرکز ایک جینڈر انکلوسیو ڈیجیٹل سوسائٹی کی تشکیل ہے۔

جی اس ایم ای(GSMA) رپورٹ کے مطابق پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ جینڈر گیپ 38 فیصد سے کم ہو کر 25 فیصد رہ گیا،خواتین کے موبائل انٹرنیٹ استعمال میں 33 فیصد سے بڑھ کر 45 فیصد تک اضافہ ہوا، وزیراعظم شہباز شریف کے رمضان پیکج کے تحت 8 لاکھ خواتین کے لیے ڈیجیٹل والٹس کا کامیاب پائلٹ منصوبہ تھا ۔ شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ڈیجیٹل والٹ منصوبے سے مالی شمولیت اور خواتین کی بااختیاری میں نمایاں بہتری آئی ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ تمام ذیلی کمیٹیوں اور وزارت آئی ٹی کے ڈیپارٹمنٹس سہ ماہی بنیادوں پر ڈیجیٹل جینڈر انکلوژن اسٹریٹیجی کے تحت رپورٹ جمع کرائیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے KPIs نتائج و ثمرات پر مبنی ہونے چاہئیں اور ہر ہدف کے لیے واضح ڈیڈ لائنز مقرر کی جائیں۔خواتین سے متعلق اخراجات میں واضح اضافہ ضروری ہے تاکہ حقیقی تبدیلی ممکن ہو۔

یہ صرف پالیسی یا اجلاس کی بات نہیں، بلکہ جب ایک خاتون بااختیار بنتی ہے تو اس کا اثر صرف اس کی ذات پر نہیں بلکہ پورے خاندان پر پڑتا ہے۔اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے کی شرکت ہوئی۔سزافاطمہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی اے جینڈر انکلوسیوٹی کے سفیر ہیں ۔پی ٹی اے نے سیکریٹریٹ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ وہ سیکریٹریٹ کے لیے بہترین کردار ادا کر رہے ہیں۔