بلاول بھٹوزرداری کی جکھرانی ہائوس آمد

رکن قومی اسمبلی اعجاز جکھرانی سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی

جمعرات 3 جولائی 2025 20:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ڈیفنس میں واقع جکھرانی ہائوس میں رکن قومی اسمبلی اعجاز جکھرانی سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے رکن قومی اسمبلی اعجاز جکھرانی کی والدہ کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی اورلواحقین کے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، نثار کھوڑو، وقار مہدی اور سعید غنی نے بھی سوگوار خاندان سے تعزیت کی