وانا میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، زخمی ڈی ایس پی کی حالت تشویشناک، گن مین لاپتا،تحقیقات شروع

جمعرات 3 جولائی 2025 21:05

وانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)وانا میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ڈی ایس پی جنوبی وزیرستان کو زخمی کردیا جبکہ گن مین لاپتہ ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس ٹیم وانا سے توئے خلہ جا رہی تھی۔

(جاری ہے)

حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے جنوبی وزیرستان کے ڈی ایس پی رحمن کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت کو تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ایک اہلکار لاپتا ہے، جو ڈی ایس پی رحمن کا گن مین تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی مزید نفری موقع پر پہنچی جس کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ حملے کے محرکات کے حوالے سے فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہے، تاہم سکیورٹی فورسز نے علاقے میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔