سانحہ سوات،ڈی جی پی ڈی ایم اے نے انکوائری کمیٹی کو بیان ریکارڈ کرادیا

جمعہ 4 جولائی 2025 13:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے سانحہ سوات پر انکوائری کمیٹی کو بیان ریکارڈ کرادیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے سانحہ سوات پر قائم انکوائری کمیٹی کو بتایا کہ23 جون کو بارشوں سے متعلق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کیا تھا جس میں پشاور اور سوات سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں 25 جون سے تیز بارشوں کی پیشگوئی تھی۔

(جاری ہے)

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ سوات ،دیر ،کوہستان اور شانگلہ کے مقامی ندی نالوں میں فلیش فلڈ سے خبردار کیا تھا، ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے کی تمام ضلعی انتظامیہ کو 46 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے تھے، ضلعی انتظامیہ کی ڈیمانڈ پر امدادی سامان بھی فراہم کیا گیا تھا، پی ڈی ایم اے نے اپنا تمام وقت پر مکمل کیا تھا۔