
باجوڑدھماکا امن، سلامتی اور ریاستی اداروں پر حملہ ہے، پیر قاضی فیض رسول
جمعہ 4 جولائی 2025 19:59
(جاری ہے)
بیان میں مزید کہا گیا کہ محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی دشمن عناصر ایک بار پھر ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانا چاہتے ہیں، لیکن ہم ان کے ناپاک عزائم کو ہر سطح پر ناکام بنائیں گے۔
رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ محرم الحرام میں فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے، انٹیلی جنس نیٹ ورک کو مزید مؤثر بنایا جائے،دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے،تمام مکاتبِ فکر کے علماء کو اعتماد میں لے کر بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔ دیگر رہنماؤںعلامہ سید جہاں زیب سبزواری، علامہ سید محمد عمران خان امجدی، سید شہاب الدین عطاری، محمد رئیس قادری، صوفی جمال الدین قادری، محمد رضوان عطاری، سید مسرور عالم قادری، رضا احمد صدیقی، سیدعبدالرحیم شاہ ودیگر نے بھی شہداء کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور باجوڑ بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ملک کے امن، سلامتی اور ریاستی اداروں پر حملہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ دہشتگردی کے واقعات دشمن قوتوں کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہیں۔ محرم الحرام جیسے مقدس مہینے کے آغاز پر اس طرح کے واقعات کا مقصد ملک میں بدامنی پھیلانا اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا ہے۔تحریک اہلِ سنت کے رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ محرم الحرام میں فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے، علماء کرام اور مشائخ کے مشورے سے ملک بھر میں امن و امان کے قیام کو ترجیح دی جائے اور دہشتگردی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاتاخیر کارروائی کی جائے۔رہنمائوں نے مزید کہاکہ پاکستانی قوم اپنی افواج پاکستان، رینجرز، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے ساتھ ہر سطح پر کھڑی ہے۔ یہ ملک لاکھوں شہداء کی قربانیوں سے حاصل ہوا ہے اور اسے دہشتگردی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔
مزید قومی خبریں
-
پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
-
چین کی بڑھتی طلب، پاکستان کو بیف ایکسپورٹ کا نیا آرڈر حاصل
-
فیصل کریم کنڈی ایک ہفتہ کے نجی دورہ پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
-
پشاور،سرکاری گاڑی میں سواریاں بٹھانے پر پی ڈی ایم اے کا ڈائریکٹر معطل
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے نصراللہ خان زیرے کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
میئرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے نیشنل ہائی وے تک 1.6 ارب لاگت کے پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا، سو دن میں پروجیکٹ مکمل کرنے کا اعلان
-
سروائیکل ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پرمہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
-
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا سرکاری ملازمین کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے مہم کا آغاز
-
اسلام آباد، 23 اشتہا ری مجرمان سمیت28جر ائم پیشہ عناصر گرفتار، منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
-
خواجہ عمران نذیرکی لاہور میں ٹیٹنس اور انسولین کی دستیابی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت
-
پنجاب میں 1390 ٹریفک حادثات میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 1607 زخمی، ترجمان
-
ساہیوال، ٹریفک حادثات ، 2 طالب علم جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.