
پاکستان میں روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری و ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وفاقی وزیر مواصلات
جمعہ 4 جولائی 2025 20:34

(جاری ہے)
ملاقات میں بتایا گیا کہ پاکستان میں اس ادارہ نے 1995ء سے 2023ء تک سکھر بائی پاس، شاہراہ قراقرم اور کراچی کوسٹل ہائی وے سمیت مختلف منصوبے کامیابی سے مکمل کئے ہیں جبکہ گزشتہ سال سے چائنہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن ایم ایل ون، پاکستان ریفائنری، لاہور ائیر پورٹ کی توسیع اور رائے کورٹ سے تھاہ کوٹ جیسے منصوبوں میں اظہار دلچسپی کر چکا ہے۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے چیئرمین سی آر بی سی ڈو فائی سے گفتگو میں انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور توقع ظاہر کی کہ اٴْن کا ادارہ پاکستان میں بالخصوص مواصلات کے شعبے میں گراں قدر خدمات سر انجام دے گا۔ چین میں وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے سینئر حکام کو کراچی سے حیدرآباد ایم-9 اور سکھر سے حیدرآباد ایم- 6 کی موٹرویز کے لئے سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے۔اپنے دورہ چین کے دوران اے آئی آئی بینک کے چیف انویسٹمنٹ آفیسر کونسٹنٹین لیمیٹوفسکی اور ڈائریکٹر جنرل پبلک سیکٹر آفیسر ڑیانگ اوہنگ یانگ سے اپنے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ملاقات میں وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان میں روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری و ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ایم-6 اور ایم-9جیسے منصوبے کراچی بندرگاہ سے منسلک ہونے کے باعث ملکی معیشت کا رخ بدل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے ساتھ شراکت داری پاکستان کے لئے ترقی کی راہیں ہموار کرے گی کیونکہ چین سے پاکستان کی پارٹنر شپ دونوں ممالک ہی نہیں خطے کے لئے بھی اہمیت کی حامل ہے۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ چین کے مختلف بینک پہلے ہی پاکستان میں مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کر چکے ہیں، پاک چین دوستی کو وقت کے ساتھ مزید فروغ مل رہا ہے اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مزید مواقع بھی فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری روزگار اور خوشحالی کی ضمانت ہے اور اس وقت پاکستان میں بڑے پیمانے پر شاہراہوں کی تعمیر اور بین الملکی زمینی رابطوں پر کام ہو رہا ہے۔ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے سینئر حکام نے پاکستان میں مختلف منصوبوں کے لئے سرمایہ کاری پر تعاون کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس ملاقات کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔مزید اہم خبریں
-
ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے اور47 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں
-
پی ٹی آئی تحریک کا آغاز لاہور سے ہوگا، بڑی تعداد میں قیادت لاہور میں پہنچ گئی
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جانب سے سلطنت عمان کے وفد کے اعزاز میں ایک باوقار عشائیہ
-
صوبہ کسی سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ہوسکتا، میری تجویز ہوگی کہ صوبے میں تبدیلی آئے
-
اگر پی ٹی آئی خود کے پی حکومت گرا کر کسی اور کو وزیراعلیٰ بناتی ہے تو جے یوآئی خیرمقدم کرے گی
-
پاکستان: گزشتہ سال ساڑھے چار کروڑ بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی، یونیسف
-
غزہ: اسرائیلی امریکی مشترکہ امدادی مراکز پر چھ ہفتوں میں 798 ضرورتمند ہلاک
-
بنگلہ دیش: روہنگیا پناہ گزینوں کی آمد جاری، یو این اداروں کی امدادی اپیل
-
طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کا انسانی حقوق ماہرین کی طرف سے خیرمقدم
-
یمن: تجارتی بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کی کڑی مذمت
-
عالمی یوم آبادی: نوجوان ایک منصفانہ اور مشمولہ دنیا کے خواہشمند، گوتیرش
-
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 58 ہزارسے تجاوز کرگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.