Live Updates

ملک بھر میں مون سون بارشوں کی شدت میں اضافہ متوقع

جمعہ 4 جولائی 2025 21:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2025ء)ملک بھر میں مون سون بارشوں کی شدت میں اضافہ متوقع، 5 جولائی سے 10 جولائی تک شدید بارشوں کا الرٹ جاری کردیاگیا۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق پانچ سے دس جولائی کے درمیان کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب میں موسلادھار بارش متوقع ہے جبکہ مری، گلیات، سوات، شانگلہ، کوہستان، دیر اور چترال میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ہے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور لاہور میں تیز بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص اور بدین میں درمیانی سے تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے ۔ بلوچستان کے شمال مشرقی اور جنوبی اضلاع میں بھی بارشیں برسیں گی۔شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ، احتیاطی تدابیر اختیار کریں مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور موسمی حالات سے باخبر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کا متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات