ٹریفک حادثہ، 17 سالہ نوجوان جاں بحق، داتا دربار میں بے ہوش شخص چل بسا

جمعہ 4 جولائی 2025 22:24

ٹریفک حادثہ، 17 سالہ نوجوان جاں بحق، داتا دربار میں بے ہوش شخص چل بسا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2025ء) شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے افسوسناک واقعات میں دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ایدھی ترجمان کے مطابق باغبانپورہ، قائداعظم انٹرچینج کے قریب ایک تیز رفتار گاڑی نے سڑک پار کرتے ہوئے 17 سالہ نوجوان کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

متوفی کی شناخت عبداللہ ولد زاہد کے نام سے ہوئی ہے۔دوسری جانب داتا دربار کے علاقے میں بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا تقریباً 55 سالہ شخص دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ متوفی کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد دونوں لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے، جب کہ مزید تفتیش جاری ہے۔