
پولینڈ پر روسی ڈرون حملے پر یو این چیف کو تشویش
یو این
جمعرات 11 ستمبر 2025
19:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 11 ستمبر 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے روس کے ڈرون طیاروں کی جانب سے پولینڈ کی فضائی حدود میں حملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں بعض رہائشی علاقوں کو نقصان پہنچا۔
سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے نیویارک میں معمول کی پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ اس واقعے سے سنگین خدشات نے جنم لیا ہے اور سیکرٹری جنرل کو نیٹو اتحاد میں اس کے سفارتی ردعمل پر گہری تشویش ہے۔
انتونیو گوتیرش کا کہنا ہے کہ یوکرین میں مکمل، فوری اور غیرمشروط جنگ بندی اور مںصفانہ، جامع اور پائیدار امن کی فوری ضرورت ہے جس میں اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ملکی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت برقرار رہے۔
(جاری ہے)
بین الاقوامی قانون کے احترام کا مطالبہ
اطلاعات کے مطابق، پولینڈ نے نیٹو اتحادیوں کی معاونت سے گزشتہ رات اپنی حدود میں روس کے متعدد ڈرون تباہ کیے۔
یہ پہلا موقع ہے جب روس کے ڈرون نیٹو کے علاقے میں گرائے گئے ہیں۔ پولینڈ کے وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک نے خبردار کیا ہے کہ اس واقعے کے نتیجے میں ان کا ملک دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی مرتبہ کھلی جنگ کے دھانے پر آ پہنچا ہے۔پولینڈ نے 1999 میں ہنگری اور چیک ریپبلک کے ساتھ نیٹو میں شمولیت اختیار کی تھی جب اس عسکری اتحاد کو پہلی مرتبہ وسطی و مشرقی یورپ کی جانب وسعت دی گئی۔
اگرچہ فروری 2022 میں یوکرین پر روس کا حملہ شروع ہونے کے بعد اس کی جانب سے وقتاً فوقتاً پولینڈ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی ہوتی رہی ہے تاہم حالیہ واقعے سے اس جنگ کے بڑھتے ہوئے علاقائی اثرات کا اندازہ ہوتا ہے۔اطلاعات کے مطابق، روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ان حملوں کا مقصد پولینڈ کے بجائے یوکرین کے مغربی علاقے میں عسکری مقامات کو نشانہ بنانا تھا۔
سیکرٹری جنرل اور اقوام متحدہ نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کا احترام کریں۔
ترجمان نے کہا ہے کہ اس صورتحال سے ایک مرتبہ پھر اس جنگ کے پھیلاؤ سے متعلق حقیقی خدشات اور اس کے علاقائی اثرات واضح ہو کر سامنے آئے ہیں۔ اقوام متحدہ نے متحارب فریقین سے کہا ہے کہ وہ شہریوں کو تحفظ دیں اور بین الاقوامی انسانی قانون کا احترام یقینی بنائیں۔
مزید اہم خبریں
-
کیا جنسی جرائم کا حل نیفے میں پستول کا ’اچانک‘ چل جانا ہے؟
-
پنجاب حکومت کی انتظامیہ کی نااہلی، سیلابی پانی سے کروڑوں روپے کی گندم خراب ہو گئی
-
شاہراؤں اور چوکوں پر بھکاریوں کی موجودگی سکیورٹی تھریٹ ہے، فوری ایکشن لیا جائے
-
غزہ: بھوک سے 106 بچوں سمیت 361 ہلاکتیں، ڈبلیو ایچ او
-
ہیٹی کے لوگوں کی حالت زار پر دنیا کی بے توجہی قابل شرمندگی، ٹام فلیچر
-
خودکشی بارے نقصان دہ غلط فہمیاں اور بیانہ بدلنے کی ضرورت، ڈبلیو ایچ او
-
پولینڈ پر روسی ڈرون حملے پر یو این چیف کو تشویش
-
پاکستان سیلاب: یو این ادارے ہنگامی امدادی کارروائیوں میں سرگرم
-
سیلاب سے ساڑھے 4 ہزار سے زائد دیہات اور تقریباً 42 لاکھ آبادی متاثر ہوئی ہے
-
بھارتی آبی دہشتگردی نقصانات کا باعث بنی لیکن حکومتوں کے ناقص انتظامات سے بھی عوام کا بڑا نقصان ہوا
-
دوحہ میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
-
شہباز حکومت کی جانب سے روزانہ 30 ارب روپے کا قرضہ لیے جانے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.