محرم الحرام ،امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی اداروں کے فلیگ مارچ

فلیگ مارچ کا مقصد عوام الناس میں احساس تحفظ پیدا کرنا اور سکیورٹی انتظات کو یقینی بنانا ہے‘حکام

جمعہ 4 جولائی 2025 23:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء) محرم الحرام کی مناسبت سے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے پولیس ،رینجرز اور پاک آرمی نے مشترکہ فلیگ مارچ کیے ۔ایس پی سٹی بلال احمد کی زیر قیادت فلیگ مارچ میں سٹی ڈویژن کے ایس ایچ اوز،ڈولفن، رینجر اور پاک فوج نے خصوصی شرکت کی ۔ فلیگ مارچ لوہاری گیٹ ہیڈ کواٹر سٹی ڈویژن سے شروع ہواجو کہ بھاٹی چوک،ضلع کچہری ،لوئر مال،کربلا گامے شاہ،داتا دربار،موچی گیٹ،اکبری گیٹ،کراون اڈہ ،شاہ عالم چوک ،سیکرٹریٹ بھاٹی گیٹ سے ہوتا ہوا سٹی ہیڈ کواٹر میں اختتام پذیر ہوا۔

ایس پی سٹی بلال احمد نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران قیام امن اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے،فلیگ مارچ کا مقصد محرم الحرام میں امن و امان کو برقرار رکھنا اور عوام الناس میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں صدر ڈویژن پولیس نے بھی فلیگ مارچ کیاجس کی قیادت ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے کی،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز، ٹریفک پولیس کی گاڑیاں فلیگ مارچ میں موجود تھیں ،پی آر یو فورس، ڈولفن سکواڈ، آرمی اور رینجرز کی گاڑیاں فلیگ مارچ میں شامل تھیں ، فلیگ مارچ ایس پی آفس گرین ٹائون سے شروع ہو ا،مارچ باگڑیاں ،واپڈا ٹائون ، شوکت خانم ملتان روڈ ، ٹھوکر ، رائیونڈ روڈمیں کیاگیا،فلیگ مارچ بھوبتیاں چوک اور ٹھوکر نیاز بیگ کے مختلف علاقوں میں کیا گیا۔

فلیگ مارچ کا مقصد عوام الناس میں احساس تحفظ پیدا کرنا اور سکیورٹی انتظات کو یقینی بنانا ہے،محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے گا۔