پبی پولیس نے ماہ جون 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

جمعہ 4 جولائی 2025 20:10

پبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)پبی پولیس نے ماہ جون 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد شاہ کی خصوصی احکامات کی روشنی میںضلع بھر کے تھانہ جات کی سطح پر سماج دشمن عناصر کو نکیل ڈالتے ہوئے قتل،اقدام قتل جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب 292 مجرمان اشتہاری،دیگر جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لیکر جن کے قبضہ سے 20 کلاشنکوف، 254پستول،23 رائفل,ہزاروں مختلف بور کارتوس برآمد کرلئے گئے منشیات منشیات ڈیلروں کے خلاف کاروائیوں میں 225 منشیات فروش گرفتار کرکے جن کے قبضہ سے 288کلو،886گرام چرس،44 کلو 739 گرام ائس،03کلو 325گرام ہیروئن برآمدکرلی گئی کرایہ دار ایکٹ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر غیر قانونی طور پر مقیم 53 ملزمان گرفتار کیے گئے ہوائی فائرنگ ہوائی فائرنگ جیسے قبیح عمل کے مرتکب 18ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کیاگیابارودی مواد ملزم کے قبضہ سے 800ڈیٹونیٹر برآمد کیے گئے اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ نوشہرہ پولیس کا سماج میں بگاڑ پیدا کرنے والو اور خاص طور پر قوم کے معماروں کا مستقبل تاریک کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائیوں اور ان کو قرار واقعی سزاء دلوانے کا عزم ہے۔

(جاری ہے)

اور اس عزم کی تکمیل کیلئے کسی بات پر سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔