سوات واقعے پر وزیر اعلی علی امین گنڈا پور استعفیٰ دیں،ہر علاقے میں مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی کی جائے،وزیر اعظم کے مشیر اختیار ولی خان کا ورکرز کنونشن سے خطاب

جمعہ 4 جولائی 2025 20:50

ملاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر اختیار ولی خان نے سوات واقعے پر وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور سے فوری استعفی کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی کرسی کے چار پائوں میں سے ایک پائوں ٹوٹ چکا ہے وہ اب اپنی کرسی بچائے۔ انھوں نے کہا کہ صوبے میں اگر حکومت ختم ہوئی تو مسلم لیگ ن حکومت بناکر صوبے کو دوبارہ ترقی کے راستے پر گامزن کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو تھانہ ملاکنڈ میں یونس خان کے ہجرے میں مسلم لیگ ن ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بارہ سالہ اقتدار میں کون سا سکول،کالج یا یونیورسٹی قائم ہوئی؟کون سی ترقی ہوئی ہے؟۔

(جاری ہے)

عمران خان  نے ائیرپورٹ، گوادر،سی پیک اور سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھا۔انھوں نےکہا کہ پچاس لاکھ گھر کہاں بنائے گئے ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت نے آئی ایم ایف کے قرضے بڑھائے ہیں۔ خیبر پختونخوا ہزاروں ارب روپے کا مقروض ہوا ۔ صوبے کے 34 یونیورسٹیوں میں 18 یونیورسٹیاں بند پڑی ہیں۔ انھو ن نے کہا کہ نواز شریف ہی ملک کو ترقی دیتا ہے انہوں نے موٹرویز بنائے ۔ اختیار ولی خان نے مسلم لیگ ن کی تمام تنظیمیں بنانے کے لیے اجازت دیتے ہوئے کہا کہ آج سےہر علاقے میں مسلم لیگ ن کے تنظیم بنانا شروع کریں۔

اس موقع پر یونس خان، عزیز خان،ریاض خان،شیر محمد،مختیار خان،نعیم خان،ندیم خان،واصف خان،ظاہر شاہ خان،پیر احمد شاہ خان،وہاب خان،عمر شاہ،فضل نصیر،جان اللہ خان،فیاض شاہ،امیر رحمان،رسول سلیم گل،خان،فیاض شاہ،لطیف اللہ،سجاد خان،سلیم گل،قسری مطیع اللہ اوراسلام اللہ کے علاوہ بہت سے کارکنان نے شرکت کی۔