حزب اللہ نے ہتھیاروں کی واپسی کے لیے مخصوص ٹائم ٹیبل طے کرنے سے انکار کردیا

ہفتہ 5 جولائی 2025 11:21

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)حزب اللہ ترکیہ میں امریکی سفیر اور شام کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی تھامس بیرک کی طرف سے لبنانی حکام کو 19 جون کو دیے گئے امریکی پیغام کا جواب دینے کے قریب ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ پیغام بیرک نے اپنے دورہ لبنان کے دوران دیا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید کہا کہ حزب اللہ مرحلہ وار مذاکرات کے اصول سے اتفاق کرتی ہے اور حکومت کو ہتھیار جمع کروانے کے لیے مخصوص ٹائم ٹیبل طے کرنے سے انکار کر رہی ہے۔تین باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ نے اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد ایک بڑا سٹریٹجک جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ اس جائزے میں ایک مسلح پارٹی کے طور پر اپنے کردار کو مکمل طور پر غیر مسلح کیے بغیر کم کرنے پر غور کرنا شامل ہے۔