جذبہ حسینی مسلمانوں کے ایمان و یقین کو جلا بخشتا ہے‘ اشرف بھٹی

فلسطینیوں ،کشمیریوں نے کربلاکی طرح کشمیر ،فلسطین کو بھی معرکہ حق و باطل کی عظیم مثال بنا دیا

ہفتہ 5 جولائی 2025 11:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشر ف بھٹی نے کہا ہے کہ ظلم ، جبر اور بربریت کے خلاف جنگ میں خانوادہ رسول ﷺکی قربانی مشعل راہ ہے ،حسینی پیغام یہی ہے کہ باطل قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے جان و مال کی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ حضرت امام حسین نے شہادت پاکر تاریخ اسلام میں اس دن کو قیامت تک کے لیے خاص بنا دیا۔

(جاری ہے)

واقعہ کربلا کی بدولت آج کے دن کی خاص اہمیت ہے،کسی بھی قربانی کو راہ خدا میں نچھاور کرنا ہی عزیمت اور کامیابی ہے۔جذبہ حسینی مسلمانوں کے ایمان و یقین کو جلا بخشتا ہے،عاشور کے دن میں بڑے سبق ہیں اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم یوم عاشور میں چھپے پیغام کو تلاش کریں ۔انہوںنے کہا کہ فلسطینیوں اورکشمیریوں نے حق پر قائم رہ کر سنت امام حسین کو زندہ رکھا۔فلسطینیوں اور کشمیریوں نے کربلاکی طرح کشمیر اور فلسطین کو بھی معرکہ حق و باطل کی ایک عظیم مثال بنا دیا۔