مادرملت فاطمہ جناحؒ کی 58 ویں برسی 9 جولائی کو منائی جائے گی

ہفتہ 5 جولائی 2025 11:49

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ،مادر ملت فاطمہ جناحؒ کی 58ویں برسی 9جولائی کو منائی جائے گی اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ اور دیگر جماعتوں کے زیر اہتمام مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ ریڈیو،ٹی وی چینلز اور اخبارات میں خصوصی ایڈیشن کے ذریعے فاطمہ جناح ؒکی قیام پاکستان کیلئے جدوجہد اور قربانیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

فاطمہ جناحؒ 30جولائی 1893ء کو کراچی میں پیدا ہوئیںواضح رہے کہ فاطمہ جناح نے تحریک پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا اور اپنے بھائی حضرت قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے فیصلہ کن کردار ادا کیا اسی وجہ سے انہیں مادر ملت کا خطاب ملا۔فاطمہ جناحؒ 9جولائی 1967ء کو 73برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیںانہیں کراچی میں دفن کیا گیا تھا۔