رام بن،سڑک حادثے میں 25 امرناتھ یاتری زخمی

ہفتہ 5 جولائی 2025 12:09

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں چندر کوٹ کے قریب سری نگر شاہراہ پر چار بسوں کے درمیان پیش آنے والے تصادم کے نتیجے میں کم از کم 25 امرناتھ یاتری زخمی ہو گئے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حادثہ ایک بس کابریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ تمام زخمی یاتریوں کو علاج کے لیے ضلع اسپتال رام بن منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

معمولی زخمیوںکو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ سدرشن سنگھ کٹوچ نے کہا ہے تمام زخمی یاتریوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیںہندو امرناتھ یاترا کا آغاز آج سے ہوا اور یہ ایک ماہ سے زائد عرصے تک جاری رہے گی۔بھارتی حکومت یاترا کے پرامن انعقاد اور یاتریوں کو سہولیات بہم پہنچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کا ر لا رہی ہے جبکہ اس نے دیگر حقوق کے ساتھ ساتھ کشمیری مسلمانوںکے مذہبی حقوق بھی سلب کررکھے ہیں ۔