کارگل محاذ پر کیپٹن شیر خان شہید کی بہادری ہماری تاریخ کا روشن باب ہے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب

ہفتہ 5 جولائی 2025 12:11

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید(نشان حیدر )کو 26 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارگل محاذ پر کیپٹن شیر خان کی بہادری ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔

(جاری ہے)

شہید کی قربانی ہمارے لئے حب الوطنی، ہمت اور ایمان کی عملی مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لئیے کرنل شیر خان کی زندگی حوصلہ، قیادت اور فرض شناسی کا درس ہے ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ قوم اپنے ہیرو کر سلام پیش کرتی ہے، ہمیں اپنے افواج اور ان کے جذبہ قربانی پر فخر ہے، پاکستان کے لیے جان دینے والے شہداء ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔