۳ شمال خان نے انسانیت کی خاطر بغیر کسی لالچ کے اپنی زندگی پر کھیل کر دو انسانوں کی جان بچائی، ڈی سی زیارت

ہفتہ 5 جولائی 2025 20:40

زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر زیارت ذکااللہ درانی نے زیارت کے علاقے منہ میں خواتین کو ڈیم میں ڈوبنے سے بچانے والے نوجوان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ یاد رہے نوجوان شمال خان نے اپنی زندگی پر کھیل کر زڑگئی ڈیم میں ڈوبنے والی تین میں سے دو خواتین کو زندہ نکال لیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بلوچستان آدھا پاکستان ہے۔

(جاری ہے)

یہاں ریسکیو ٹیموں کا متعلقہ جگہوں پر پہنچنے میں کافی وقت لگتا ہے،ایسے میں ایسے بے لوث نوجوان ہی کارگرثابت ہوتے ہیں۔شمال خان جیسے لوگ نہ صرف بلوچستان اور پاکستان کا فخر ہیں بلکہ انسانیت کا فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شمال خان نے انسانیت کی خاطر بغیر کسی لالچ کے اپنی زندگی پر کھیل کر دو انسانوں کی جان بچائی۔ اس خدمت کے عوض کچھ بھی دیا جائے کم ہے مگربہترین انسانی خدمت کے اعتراف میں تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا جائے گا اور مزید حوصلہ افزائی کے لیے حکام بالا سے سفارش کی جائے گی۔