
وزیر مملکت حذیفہ رحمان کی چینی وزیر ثقافت و سیاحت سے ملاقات، شعبہ سیاحت میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
اتوار 6 جولائی 2025 16:10
(جاری ہے)
یہ تعلق صرف حکومتوں کا نہیں بلکہ عوام کے دلوں کا رشتہ ہے۔
دونوں وزراء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ثقافت اور سیاحت کو دوطرفہ تعاون کے نئے باب کے طور پر استعمال کیا جائے گا، جس کے تحت ورثہ سائٹس کی بحالی، تحفظ اور ڈیجیٹل ڈاکیومنٹیشن میں تعاون کیا جائے گا۔ثقافتی وفود کے تبادلے، آرٹ ایگزیبیشنز اور فلم فیسٹیولز کا انعقاد ہوگا۔عجائب گھروں کی ترقی اور میوزیالوجی کے شعبے میں ٹریننگ پروگرام ترتیب دیے جائیں گے۔سیاحت کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ منصوبے اور پالیسی اقدامات طے کیے جائیں گے۔چینی وزیر ثقافت و سیاحت جناب گاؤ جنگ نے حذیفہ رحمان کو رواں برس ستمبر میں چین میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی میوزیم کانفرنس میں بطور خصوصی مہمان شرکت کی دعوت دی، جسے وفاقی وزیر مملکت نے شکریہ کے ساتھ قبول کیا اور اسے پاکستان اور چین کے تعلقات کے مزید استحکام کی علامت قرار دیا۔حذیفہ رحمان نے ملاقات کے دوران چینی قیادت، بالخصوص صدر شی جن پنگ کی پاکستان کے ساتھ غیرمتزلزل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین کا تعاون ہر مشکل وقت میں پاکستان کے شانہ بشانہ رہا ہے۔یہ ملاقات نہ صرف دو دوست ممالک کے درمیان ثقافتی و سیاحتی تعاون کو نئی سمت دینے کا ذریعہ بنی بلکہ مستقبل قریب میں عملی اقدامات کے آغاز کے لیے ایک اہم سنگِ میل بھی ثابت ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے مروت قومی جرگہ کے نمائندہ وفد کی ملاقات
-
خیبرپختونخوا بے پناہ قدرتی وسائل، تاریخی ورثے اور انسانی صلاحیتوں سے مالا مال صوبہ ہے، فیصل کنڈی
-
حکومت کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے، معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے‘ مجتبیٰ شجاع الرحمان
-
وزیراعلی پنجاب کا شاندار اقدام،پاکستان کی پہلی باقاعدہ رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس قائم
-
گردوغبار کے طوفان نہ صرف انسانی صحت بلکہ ماحولیاتی نظام کیلئے بھی سنگین خطرہ ہیں، گورنر سندھ
-
چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت محکمہ اوقاف کابورڈ اجلاس ، 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا
-
ریت اور مٹی کے طوفان ماحولیات، معیشت اور انسانی صحت کیلئے سنگین خطرہ ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
-
امید ایسا جذبہ جو آگے بڑھنے کی طاقت دیتا ہے، مریم نواز
-
پنجاب کے شہریوں کو مارا جاتا ہے تو انسانی حقوق کے چیمپئنز کو نیند کی گولی مل جاتی ہی: عظمیٰ بخاری
-
صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کاٹی ایچ کیو ہسپتال جڑانوالہ کا دور،سنگین غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو عہدے سے ہٹا دیا
-
یومِ امید ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہر اندھیرے کے بعد روشنی ضرور آتی ہے، گورنرسندھ
-
نئی نمبر پلیٹ نہ ہونے پر چالان کاٹنا بھی سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.