وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ملک بھر میں عاشورہ محرم الحرام کے دوران امن و سلامتی کو یقینی بنانے پر سکیورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین

پیر 7 جولائی 2025 01:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملک بھر میں عاشورہ محرم الحرام کے دوران امن و سلامتی کو یقینی بنانے پر سکیورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ میں پاکستان آرمی، رینجرز، پولیس، خفیہ اداروں ، سول ڈیفنس اور مقامی انتظامیہ کے تمام افسران اور اہلکاروں کو تہہ دل سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے ملک بھر میں عاشورہ کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ آپ کے غیر متزلز عزم ، چوکس رہنے اور انتھک کوششوں اور دن رات کی مسلسل کاوشوں نے عزاداروں کو مذہبی رسومات کی وقار اور تحفظ کے ساتھ ادا ئیگی کا موقع فراہم کیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آپ کی لگن ہمارے سکیورٹی اداروں کی مضبوطی اور پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے ۔