Live Updates

امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارش اور سیلاب سے اموات 80 ہو گئیں

پیر 7 جولائی 2025 11:00

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2025ء) امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارش اور سیلاب کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 80 ہو گئی ہےجبکہ 40 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ شنہوا کے مطابق کیر کاؤنٹی کے شیرف لیری لیتھا نے کہا کہ صرف اسی کاؤنٹی میں 68 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 21 بچے شامل ہیں ،دیگر چار کاؤنٹیوں نے مجموعی طور پر 12 اموات کی اطلاع دی ہے۔

(جاری ہے)

لیتھا نے بتایا کہ کیمپ مِسٹک کی 10 لڑکیاں اور ایک کاؤنسلر اب بھی لاپتہ ہیں، اور امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نےبتایا کہ ریاست کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 41 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ آئندہ دنوں میں مزید شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس سے ریاست کے کئی حصے سیلاب کے خطرے میں ہیں۔فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (ایف ای ایم اے) نے سات پناہ گاہیں قائم کی ہیں، جہاں مرکزی ٹیکساس کی کمیونٹیوں کے لیے خوراک اور پانی بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات