Live Updates

حکومت محاذ آرائی کے بجائے اتفاق رائے سے آگے بڑھنے پر یقین رکھتی ہے، رانا ثنا ء اللہ

پیر 7 جولائی 2025 16:29

حکومت محاذ آرائی کے بجائے اتفاق رائے سے آگے بڑھنے پر یقین رکھتی ہے، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے سیاسی اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت محاذ آرائی کے بجائے اتفاق رائے سے آگے بڑھنے پر یقین رکھتی ہے۔ایک انٹرویوکے دوران رانا ثناء اللہ نے ملک میں سیاسی اور انتخابی مسائل کے حل کیلئے مذاکرات اور جمہوری تعاون پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت محاذ آرائی کے بجائے اتفاق رائے سے آگے بڑھنے پر یقین رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان عدالتی حراست میں ہیں اور کسی بھی ملاقات کی اجازت کا تعین وفاقی حکومت نہیں بلکہ عدالت کرتی ہے۔رانا ثناء اللہ نے مخصوص نشستوں کے بارے میں خدشات کے حوالے سے کہا کہ اس سلسلے میں آئینی اور قانونی طریقہ کار کی پیروی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض گروہوں کی جانب سے بار بار الزامات اور متضاد بیانات نے اعتماد کو کمزور اور جمہوری عمل کو متاثر کیا ہے۔مشیر برائے سیاسی امور نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ پارلیمنٹ میں واپس آئیں اور قومی مسائل کے حل کیلئے تعمیری انداز میں اپنا کردار ادا کریں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات