جنوبی وزیرستان سے مقامی دکاندار کی نعش برآمد

پیر 7 جولائی 2025 16:44

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2025ء) جنوبی وزیرستان سے مقامی دکاندار کی نعش برآمد ہوئی ہے ۔پولیس کے مطابق واقعہ دژہ غونڈئی کے مقام پر پر پیش آیا جہاں حق نواز کرے خیل کی قتل شدہ نعش ملی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقتول حق نواز کو رات کے وقت نامعلوم افراد نے قتل کیا۔اہل علاقہ نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔