صدر آصف زرداری کا لاہور میں قیام کا فیصلہ ،اہم ملاقاتوں کی تیاریاں مکمل

گورنر ہائوس میں قیام اور ملاقاتوں کے انتظامات کے ساتھ ساتھ سہولتوں کی فراہمی مکمل

پیر 7 جولائی 2025 16:45

صدر آصف زرداری کا لاہور میں قیام کا فیصلہ ،اہم ملاقاتوں کی تیاریاں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے لاہور میں ایک بار پھر قیام کا فیصلہ کیا ہے، جس کے پیش نظر گورنر ہائوس میں رہائش کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری آئندہ چند روز میں گورنر ہائوس لاہور پہنچیں گے جہاں ان کے لیے رہائشی ضروریات کے مطابق سہولتیں فراہم کردی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ صدر مملکت کی سکیورٹی اور دیگر افراد کی رہائش کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔صدر آصف زرداری گورنر ہائوس میں کچھ دن قیام کریں گے۔ جہاں قیام کے د وران پیپلز پارٹی کے رہنمائوں سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔لاہور میں قیام کے دوران صدر زرداری ملکی صورتحال ،پنجاب میں پارٹی کی پوزیشن سمیت دیگر امور پر رہنمائوں سے مشاورت کریں گے۔