
بدین ڈی اے پی منصوبے کی تکمیل کے بعد دیگر اضلاع کو بھی ترقی یافتہ اور مضبوط بنایا جائے گا، وزیر ترقیات و منصوبہ بندی سندھ
پیر 7 جولائی 2025 16:55
(جاری ہے)
اجلاس میں مختلف سرکاری محکموں کے اعلی حکام شرکت کی اور ایشین ڈیزاسٹر پری پیئرڈنس سینٹر (ADPC) کے تحت تیار کردہ اس منصوبے کو حتمی شکل دینے پر غور کیا گیا جسے ورلڈ بینک کے تعاون سے کیئر فار ساتھ ایشیا پراجیکٹ کے تحت تیار کیا گیا ہے۔
وزیر ناصر حسین شاہ نے اے ڈی پی سی کی جامع محنت کو سراہتے ہوئے حکومت سندھ کی جانب سے اس منصوبے پر عملدرآمد کے لیے سالانہ بجٹ سے ہٹ کر بھی مالی وسائل فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ دیگر ڈونرز سے بھی اضافی تعاون حاصل کرنے کی کوشش کرے گی تاکہ بدین ڈی اے پی کو موثر طریقے سے نافذ کیا جا سکے۔ اس اقدام کے ذریعے بدین کو ایک کمزور ضلع سے کلائمٹ ریزیلینٹ(موسمیاتی لحاظ سے مضبوط)اور ترقی پسند ضلع میں تبدیل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے، جس میں زراعت، روزگار، عوامی صحت، سماجی تحفظ اور پائیدار انفراسٹرکچر کی صلاحیتوں کو مضبوط بنایا جائے گا۔اس کے علاوہ وزیر ناصر شاہ نے حیدرآباد کے کمشنر کی نگرانی میں ایک خصوصی یونٹ کے قیام کا بھی اعلان کیا، جو اس منصوبے پر مثر عملدرآمد اور اس کی نگرانی کو یقینی بنائے گا۔ یہ یونٹ پورے معاشرے کے اشتراک سے ضلع بدین کو زیادہ مضبوط بنانے میں کردار ادا کرے گا۔اس منصوبے کے جائزے کے لیے ورکنگ گروپ کا قیام محکمہ منصوبہ بندی و ترقی نے بطور سیکریٹریٹ کیا تھا۔ اس منصوبے کا تفصیلی جائزہ کئی اسٹیک ہولڈرز نے کیا، جن میں آبپاشی، ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی و ساحلی ترقی، زراعت، بلدیات، جنگلات و وائلڈ لائف، لائیو اسٹاک و ماہی گیری، صحت، سماجی تحفظ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، اور خواتین ترقی کے محکموں کے سیکریٹریز شامل تھے۔ اس کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے، ممبر(ترقیات)پی اینڈ ڈی، کمشنر حیدرآباد، ڈپٹی کمشنر بدین نے بھی قیمتی تجاویز دیں۔ بدین کے ایم پی ایز اور ایم این ایز سے بھی مشاورت کی گئی تاکہ مقامی نمائندوں کی آرا اس منصوبے میں شامل کی جا سکیں۔منصوبے کا حتمی مسودہ کیئر پراجیکٹ کے ریجنل ایڈوائزر لیفٹیننٹ جنرل (ر)ندیم احمد نے وزیر ناصر شاہ کو پیش کیا، جس موقع پر تمام متعلقہ افسران اور اسٹیک ہولڈرز موجود تھے۔ سیکریٹری آبپاشی جناب ظریف اقبال کھیڑو نے ڈیٹا اور اننڈیشن میپ کی بروقت اپ ڈیٹ کی اہمیت پر زور دیا، جو اس منصوبے میں شامل کر دی گئی ہیں۔ وزیر موصوف نے اجلاس کے اختتام پر اس منصوبے کی توثیق کی اور اس کی باقاعدہ منظوری کے لیے وزیراعلی سندھ کو پیش کرنے کی ہدایت دی۔اپنے اختتامی کلمات میں وزیر ناصر حسین شاہ نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کوششوں کو سراہا، خاص طور پر اے ڈی پی سی کا شکریہ ادا کیا جس نے اس پورے عمل میں ہم آہنگی پیدا کرنے اور حکومت کے وژن کو حقیقت میں بدلنے میں مدد دی۔اے ڈی پی سی نے بھی وزیر ناصر شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی جناب نجم احمد شاہ، سیکریٹری پی اینڈ ڈی سجاد عباسی، سیکریٹری ماحولیات زبیر چنہ، سیکریٹری آبپاشی ظریف اقبال کھیڑو، ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ، کمشنر حیدرآباد بلال میمن، اور ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی سمیت ان کی ٹیموں کا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے بدین ڈی اے پی کی تکمیل ممکن ہوئی۔اس منصوبے کی تیاری جولائی 2024 میں وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ (MoCC\&EC) کی ہدایات پر شروع ہوئی، جس میں اے ڈی پی سی کی ماہر ٹیم نے اہم کردار ادا کیا۔ اس عمل میں اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر بدین کاشف منگی، ممبر (ترقیات) پی اینڈ ڈی محمد سلیم جلبانی، اور کنٹری کوآرڈینیٹر ثنا ذوالفقار سمیت دیگر ماہرین نے قیمتی خدمات انجام دیں۔اے ڈی پی سی کی محترمہ ثنا ذوالفقار نے بتایا کہ یہ منصوبہ اپنی نوعیت کا پہلا جامع منصوبہ ہے، جو اسٹیک ہولڈرز، پارلیمنٹرینز اور سیاسی رہنماں کی شمولیت سے تیار کیا گیا، تاکہ مقامی ملکیت اور پائیداری کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ منصوبہ پاکستان کے کلائمٹ ریزیلینٹ مستقبل کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، جو پورے معاشرے کی شراکت پر مبنی ہے۔
مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب نے حج پر آنے والی خواتین کے لیے محرم کی شرط ختم کردی
-
گورنر سندھ کی جانب سے راشن بیگز کی تقسیم
-
کے پی، سینیٹ کی خالی نشستوں پر پولنگ 21 جولائی کو ہوگی ، الیکشن کمیشن
-
وزیراعلی مریم نواز کا اپنی چھت،اپنا گھر منصوبے کی رفتار مزید تیز کرنے کا حکم
-
حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری کیلئے تاریخی و انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے۔ صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق
-
اگر سیاست دان میثاق جمہوریت پر عمل کریں تو ایک بہتر ماحول پیدا ہو سکتا ہے،مولانا فضل الرحمن
-
اعجازچوہدری کی 9مئی کے 4مقدمات کی درخواست ضمانتوں پر سماعت16جولائی تک ملتوی
-
ملتان میں افسوسناک ٹریفک حادثہ ، وزیر ٹرانسپورٹ کا نوٹس ، انکوائری کا حکم
-
راولپنڈی‘ فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 2 محنت کش جاں بحق
-
پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے چئیرمین عبدالباسط نے چوزہ پر 10روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے نفا ذ کو ایک غیر منسفانہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت سے اس کی فوری واپسی کا مطالبہ کر دیا
-
پائیدارتر قی کے اہداف کے حصول میں محتسب ادارے کلید ی کر دار ادا کر تے ہیں،اعجازاحمد قریشی
-
پاکستان میں پیداہونیوالے پھلوں و سبزیوں کی سالانہ پیداوار 16ملین ٹن سے تجاوز کر گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.