زرعی یونیورسٹی فیصل آباد، داخلوں کا اجرا، دوسرے انڈرگریجویٹ انٹری ٹیسٹ کیلئے خواہشمند طلبہ 28جولائی تک آن لائن درخواست جمع کروا سکتے ہیں

پیر 7 جولائی 2025 16:56

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں داخلوں کا اجرا، دوسرے انڈرگریجویٹ انٹری ٹیسٹ کے لئے خواہشمند طلبہ 28جولائی تک آن لائن درخواست جمع کروا سکتے ہیں جبکہ ٹیسٹ 3۔اگست کو لیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پہلے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد 13۔جولائی کو کیا جا رہا ہے۔ مزید برآں پوسٹ گریجوایٹ داخلوں میں دوسرے انٹری ٹیسٹ کے لئے آن لائن درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 11جولائی ہے جبکہ 27جولائی کو ٹیسٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد آپ کے تعلیمی سفر میں نہ صرف رہنمائی کرے گی بلکہ مستحق طلبہ کے تعلیمی اخراجات بھی برداشت کرے گی۔ نئے آنے والے مستحق طلبہ کی پہلے سمیسٹر کی فیس معاف کرنے کے لئے بھی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ نئے داخل ہونے والے طلبہ کے لیے میرٹ اور مالی ضرورت کی بنیاد پر متعدد اسکالرشپس دستیاب ہیں جن میں پنجاب حکومت کا ہونہار اسکالرشپ، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میرٹ بیسڈ اسکالرشپ، مستحق طلبہ کے لیے آسان اقساط اور فیس میں رعایت کی سہولت، انڈومنٹ فنڈ اسکالرشپ، پاکستان بیت المال اسکالرشپ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کی نِیڈ بیسڈ اسکالرشپ، طالبات کے لیے پاک-اسکاٹش اسکالرشپ و دیگر شامل ہیں۔