گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے محرم الحرام پر حلیم کی نیاز خود تیار کی

پیر 7 جولائی 2025 16:57

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے محرم الحرام پر حلیم کی نیاز خود تیار ..
کراچی/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے محرم الحرام کی مناسبت سے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں حلیم کی نیاز خود تیار کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ یہ دن حضرت امام حسینؑ کی عظیم قربانی اور ان کے اعلیٰ اصولوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔ اللہ رب العزت ہمیں بھی امام حسین کے راستے پر چلنے اور حق و صداقت کے لیے ثابت قدم رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی خصوصی ہدایت پر گورنر ہاؤس کراچی میں بھی محرم الحرام کے موقع پر حلیم کی دیگیں پکائی گئیں اور شہریوں میں حلیم کا لنگر تقسیم کیا گیا۔