
آئین پاکستان 1973 میں درج آرٹیکلز مساوات، آزادی اور حقوق کی ضامن ہیں، اعظم نذیر تارڑ
پیر 7 جولائی 2025 17:02
(جاری ہے)
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں، چاہے اکثریت ہو یا اقلیت، ہمارا ایک ہی تعارف ہے،جھنڈے میں موجود سفید رنگ صرف ایک علامت نہیں بلکہ یہ رنگ ہمارے رویوں میں بھی جھلکنا چاہیے،وزیراعظم کی ہدایت پر اس بات کی یقین دہانی کرانے کے لئے موجود ہوں کہ پاکستان کا وہ خواب جو قائداعظم محمد علی جناح اور ہمارے آئین نے دیکھا، وہ صرف ایک خواب نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے،ہم سب ایک قوم ہیں اور ہمیں اس پاکستان کی طرف بھی دیکھنا ہوگا جو پسماندہ ہے، جسے ہماری توجہ کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سول سروس اکیڈمی نے قوم کے معمار اور خدمت گزار پیدا کرنے ہیں، یہ وہ ادارہ ہے جہاں سے ایک مشن لے کر نکلنا ہے، یہ وہ دور نہیں رہا جب ہم نوآبادیاتی دور کے انداز میں معاملات دیکھتے تھے، اب محبت، ہمدردی اور گزارشات کی ضرورت ہے، نفرت کی نہیں، سول سروسز اکیڈمی وہ درسگاہ ہے جہاں سے ایسے افسران کو نکلنا چاہیے جو قانون کے نفاذ کے ساتھ ساتھ محبت، برداشت، اور رواداری کے علمبردار ہوں۔سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے نیشنل کمیشن برائے اقلیتی حقوق کے قیام کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ یہ کمیشن آئین پاکستان کی شقوں 20، 26، 27 اور 36 کے تحت اقلیتوں کے تحفظ، ان کے مساوی مواقع اور شمولیت کو یقینی بنانے کے لئے بنایا گیا ہے۔ یہ آئینی شقیں صرف کاغذ پر درج نہیں بلکہ ایک زندہ حقیقت ہیں، جن پر عملدرآمد ہماری قومی ترقی کی بنیاد ہے۔وزیر قانون نے کہا کہ اگر ہم سب مل کر دل سے کام کریں تو انشااللہ وہ وقت دور نہیں جب اقلیتوں کے لئے مخصوص اقدامات کی ضرورت نہیں رہے گی اور ہر تیسرا یا چوتھا افسر اقلیتی برادری سے ہوگا۔انہوں نے اکیڈمی کے منتظمین، خصوصی فنکاروں، اور تمام شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے دعا کی۔تقریب سے سینیٹر ڈاکٹر رمیش کمار نے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے آئین میں مینارٹی کے بجائے نان مسلم کا لفظ استعمال کیا گیا ہے، کیونکہ مینارٹی تنگ نظری کو ظاہر کرتا ہے، میری درخواست ہے کہ اکیڈمی سمیت تمام اداروں میں نان مسلم کا لفظ رائج کیا جائے۔سینیٹر رمیش کمار نے کہا کہ سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ50فیصد ہے، لیکن مقابلے کے امتحانات میں عمر کی حد کو 35 سال کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان مواقع حاصل کر سکیں۔ اس موقع پر سول سروسز اکیڈمی کے ڈی جی فرحان عزیز خواجہ نے اکیڈمی کے قیام کے اغراض و مقاصد اور اس کے کردار پر روشنی ڈالی ۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا رات بھر بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
-
وزارت صحت کے فیصلے براہ راست انسانی زندگیوں پر اثر انداز ہوتے ہیں، وفاقی وزیر صحت
-
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال نے کلاس نہم امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا
-
وزیرصحت پنجاب اور سیکرٹری صحت کی زیر صدارت نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کے حوالے سے اجلاس،پراجیکٹ کا تفصیلی جائزہ لیا
-
شہرکی تمام بڑی شاہراہوں سے پانی کی نکاسی مکمل، میئر کراچی
-
مریم نواز کی جاپان کو پنجاب میں ہائبرڈ کاروں کی تیاری اور اسمبلنگ کی دعوت
-
گورنر سندھ کی میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو ملکر کام کرنے کی پیشکش
-
پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 54 واں یوم شہادت منایاگیا
-
مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن لیڈرز کیلئے پی ٹی آئی کی حمایت کردی
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حالیہ بارشوں سے متاثرہ افراد کیلئے 5.8 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری دیدی
-
سیلاب زدہ علاقوں میں ٹیلی کام سروسز کی فوری بحالی، پی ٹی اے کے اہم اقدامات
-
وزیراعلیٰ کا ٹوکیو میں ہنڈا کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ نوریا کایہارا سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.