
حذیفہ رحمان اور چینی وزیر ثقافت سے ملاقات، ثقافتی، سیاحتی اور ورثہ کے شعبوں میں تعاون بڑحانے اور جامع معاہدوں پر اتفاق
پیر 7 جولائی 2025 18:17
(جاری ہے)
اس میں قدیم ثقافتی ورثے کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے حفاظت بھی شامل ہے۔ ثقافتی تبادلے اور میوزیم کی ترقی کے تحت دونوں اطراف نے میوزیم کی ترقی، آرٹ نمائشوں، فلمی میلوں کے انعقاد اور ثقافتی وفود کے تبادلوں کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔
چین نے وفاقی وزیر حذیفہ رحمان کو ستمبر 2025 میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی میوزیم کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، جسے انہوں نے قبول کر لیا۔ پیشہ ورانہ تربیت اور صلاحیت کے فروغ کے لئے پاکستانی میوزیم کے عملے کو جدید میوزیالوجی، آرٹ کی بحالی، اور سیاحت کے شعبے میں تربیت دینے کے لیے چین کے ساتھ تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔ سیاحت کو فروغ دینے کے اقدامات کے تحت دونوں ممالک نے سیاحتی ویزا پالیسیوں کو آسان بنانے، مشترکہ سیاحتی مہمات چلانے، اور ثقافتی سیاحت کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔اس سے گوادر جیسے منصوبوں کو بھی سیاحتی مرکز بنانے میں مدد ملے گی۔ پاک چین تعلقات کے حوالے سے وزیر حذیفہ رحمان نے چین کی پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل دوستی اور تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کا رشتہ سمندروں سے گہرا، پہاڑوں سے بلند اور شہد سے میٹھا ہے۔ انہوں نے چینی قیادت بالخصوص صدر شی جن پنگ کی پاکستان کے ثقافتی اور سیاحتی شعبوں میں تعاون پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ چینی وزیر گاو ڑینگ نے پاکستان کے ساتھ ثقافتی شراکت داری کو سی پیک کا کلیدی پہلو قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطے کو مزید مضبوط کریں گے۔ یہ معاہدے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت ثقافتی اور سیاحتی تعاون کو ایک نئی سطح پر لے جائیں گے۔ مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ ثقافتی فیسٹیولزکے انعقاد، تاریخی مقامات کی بحالی، سیاحتی انفراسٹرکچر کی ترقی، پر کام کیا جائے گا۔ یہ ملاقات پاک چین تعلقات کو ثقافتی، سیاحتی اور تاریخی ورثے کے تحفظ کے میدان میں ایک نئی جہت دے گی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان عوامی رابطے مزید مضبوط ہوں گے۔مزید قومی خبریں
-
مریدکے،سی سی ڈی پولیس پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ہلاک ہو گیا
-
ایس آئی ایف سی کے 2برس، ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور برآمدات میں نمایاں اضافہ
-
190ملین پانڈ کیس، شہزاد اکبر کا کرپشن میں مرکزی کردار ثابت ہوگیا
-
ذوالفقار علی بھٹو جونیئرکا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان
-
پولیس نے حمیرا اصغر کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ سے ڈیٹا حاصل کرلیا
-
جلائو گھیرا ئومقدمات میں اعجاز چوہدری کی ضمانت درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی قیادت میں محکمہ تحفظِ نباتات میں اصلاحات اور سخت کارروائیوں کا آغاز
-
جنگی حیات کے تحفظ کے لئے قوانین کا سختی سے نفاذ کیا جائیگا، مصدق ملک
-
ساہیوال ، دوست نے قرض واپسی کے تقاضے پردوست کو زہردے کرہلاک کردیا، مقدمہ درج
-
لاہور میں نیلاگنبدکے علاقے میں زیرزمین پارکنگ پلازہ بنے گا
-
پی ٹی آئی صرف فساد کی چمپئن ، سرکاری فنڈز کو تحریک میں جھونکنے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں‘عظمی بخاری
-
کے پی حکومت کا قافلہ پنجاب اسمبلی سے نکالے گئے نمائندوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ہے، علی امین گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.