
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بچوں کے لئے ’’ترکش سمر کیمپ‘‘ کا آغاز
پیر 7 جولائی 2025 19:57
(جاری ہے)
پہلے سیشن میں بچوں کو ترکش زبان سکھائی جائے گی تاکہ وہ بنیادی الفاظ، جملے اور مکالمات سے مانوس ہو سکیں۔ دوسرے سیشن میں اسلامی اور ترکش ثقافت پر مبنی خوشخطی (کیلیگرافی) کی تربیت دی جائے گی جو بچوں کی جمالیاتی اور فنی صلاحیتوں کو فروغ دے گی۔
تیسرے سیشن میں ترکی کے روایتی کھیل تیراندازی اور منگالا سکھائے جائیں گے تاکہ بچے جسمانی طور پر متحرک رہیں اور ترکی کی تہذیبی روایات سے عملی طور پر روشناس ہو سکیں۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر زاہد مجید نے کہا کہ یہ یونیورسٹی کی جانب سے منعقد کیا جانے والا تیسرا ’’ترکش سمر کیمپ‘‘ہے جو بچوں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے، انہیں عالمی ثقافتوں سے روشناس کرانے اور ان کی شخصیت کو اعتماد و شعور کے ساتھ نکھارنے کی ایک مؤثر کوشش ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ کیمپ کی اختتامی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود اور پاکستان میں ترکیہ کے سفیر بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر خلیل طوقار نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ سمر کیمپ پاکستان اور ترکیہ کے عوام کے درمیان محبت، دوستی اور ثقافتی تعلقات کو مزید گہرا کرے۔ مہمت ٹویران نے کہا کہ اس کیمپ کے ذریعے بچے نہ صرف ترکی زبان اور ثقافت سے روشناس ہوں گے بلکہ ترکیہ کی تاریخ، روایات اور جدید ترقیات کے بارے میں بھی جامع آگاہی حاصل کریں گے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
پنجاب میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے نان فارمل ایجوکیشن رپورٹ 2023-24 کا اجرا
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے نان فارمل ایجوکیشن رپورٹ 2023-24 کا اجراء
-
پنجاب کے ہرضلع میں 2 سے 4 سکولز کو سکول آف ایمنینس قرار دینے کا فیصلہ
-
سندھ میں پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی اساتذہ بھرتی مکمل
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ٹائمزہائر ایجوکیشن کی امپیکٹ رینکنگ میں پائیدار ترقی کے مختلف اہداف میں نمایاں کامیابی حاصل کر لی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر خزاں 2025 کے داخلہ جات کا شیڈول جاری کر دیا گیا
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے خزاں سمسٹر کے داخلہ شیڈول کا اعلان کردیا
-
قائداعظم یونیورسٹی پاکستان کی نمبرون یونیورسٹی قرار
-
اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ ایمان کا قاتل گرفتار، اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا
-
پنجاب‘ شدید گرمی کے باوجود اسکولوں کو سمرکیمپ لگانے کی اجازت دیدی گئی
-
انٹرمیڈیٹ امتحانات :سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور ہوم اکنامکس کا پاکستان اسٹڈیز کا پرچہ لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.