پنجاب یونیورسٹی میں پہلی بار الائیڈ ہیلتھ سائنسز پروگرامز میں داخلوں کا آغاز

پیر 7 جولائی 2025 23:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2025ء) پنجاب یونیورسٹی نے تعلیمی میدان میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے پہلی بار الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے مختلف پروگرامز میں داخلوں کا آغاز کر دیا ہے۔ متعلقہ باڈیز سے منظوری کے بعد یونیورسٹی نے رواں سال پانچ سالہ ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی (DPT) کے داخلے بھی پیش کر دیے ہیں۔یونیورسٹی کی جانب سے چار سالہ بی ایس آڈیالوجی، میڈیکل لیب ٹیکنالوجی، آپٹومیٹری اور وژن سائنسز پروگرامز میں بھی داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان تمام پروگرامز میں داخلے سیلف سپورٹنگ بنیادوں پر کیے جا رہے ہیں۔وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ طلبہ کو عالمی معیار کی سٹیٹ آف دی آرٹ لیبارٹریز، جدید طبی آلات اور دیگر تمام تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ صحت عامہ کے شعبے میں اعلیٰ تربیت یافتہ بن سکیں۔انہوں نے کہا کہ ان پروگرامز کا مقصد پاکستان میں الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کرنا ہے۔ یونیورسٹی نے داخلہ شیڈول اور اہلیت کے معیار سے متعلق تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی ہیں۔