ٖحضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی صبر، تحمل اور امن کا پیغام ہے ط سید الطاف حسین شاہ دوپاسی

پیر 7 جولائی 2025 23:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2025ء) تحریک اتحاد بین السادات پاکستان کے مرکزی چیئرمین سید الطاف حسین شاہ دوپاسی نے محرم الحرام کے بابرکت مہینے کی مناسبت سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی انسانیت کے لیے صبر، بردباری، برداشت اور عدل و انصاف کی روشن مثال ہے۔ ان کا پیغام قیامت تک مظلوموں کے لیے ہمت اور ظالموں کے لیے للکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت اور نفرت نے مسلمانوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

(جاری ہے)

اللہ تعالیٰ کا واضح حکم ہی: اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور فرقے نہ بنو۔ اس لیے محرم الحرام میں تمام مکاتب فکر کے علما، مشائخ اور عوام کو چاہیے کہ صبر و تحمل، اخوت اور اتحاد کا عملی مظاہرہ کریں۔سید الطاف حسین شاہ دوپاسی نے مزید کہا کہ تحریک اتحاد بین السادات پاکستان ہر سطح پر ملک میں امن و امان کے قیام اور بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ محرم کے ایام میں فرقہ وارانہ سوچ اور اشتعال انگیزی سے مکمل گریز کریں اور اپنے علاقے میں بھائی چارے اور امن کی مثال بنیں