پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ایتصالات گروپ کے وفد کی ملاقات، گروپ کو ملک کے آئی سی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر میں اپنی سرمایہ کاری مزید وسعت دینے کی دعوت

پیر 7 جولائی 2025 23:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2025ء) پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت اور ٹیلی کمیونیکیشن شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے سلسلے میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے متحدہ عرب امارات کے معروف ایتیصلات گروپ کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حاتم دویدار نے کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ، نیشنل کوآرڈینیٹر برائے ایف آئی سی ایف، سیکریٹریز برائے آئی ٹی، تجارت اور نجکاری سمیت وزارت خارجہ کے سینئر حکام بھی شریک تھے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے حکومت پاکستان کے اس عزم کو اجاگر کیا کہ ملک میں ایک مضبوط، جدید اور کاروبار دوست ڈیجیٹل معیشت کی بنیاد رکھی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایتیصلات گروپ کو پاکستان کے آئی سی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر میں اپنی سرمایہ کاری مزید وسعت دینے کی دعوت دی۔اس موقع پر سی ای او ایتیصلات حاتم دویدار نے حکومت پاکستان کی مسلسل حمایت پر اظہارِ تشکر کیا اور پاکستان کے ساتھ گروپ کے طویل مدتی کاروباری شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی اور بہتر رابطہ کاری کے اہداف میں فعال کردار ادا کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ Cیہ ملاقات پاکستان کے آئی سی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر میں بین الاقوامی سرمایہ کاری اور اشتراک کے نئے امکانات کو تقویت دینے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دی جا رہی ہے۔