معصوم عوام اور سرکاری افسران کو نشانہ بنانا انتہائی گھنا?نا اور ناقابل معافی جرم ہے، ایم ساجد عباسی

دہشتگردی کی کارروائیاں قوم اور افواج پاکستان کے حوصلے پست نہیں کرسکتے،چیئرمین مارکیٹ کمیٹی و سنیئر رہنما مسلم لیگ(ن)

پیر 7 جولائی 2025 23:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)چیئرمین مارکیٹ کمیٹی اسلام آبادوپاکستان مسلم لیگ(ن) سٹی کے جنرل سیکرٹری و سابق چیئرمین میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد ایم ساجد عباسی نے ضلع باجوڑ میں پھاٹک میلہ کے قریب دہشتگردوں کے حملے میں اسسٹنٹ کمشنر ناگئی، تحصیلدار اور معصوم شہریوں کی قیمتوں جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم عوام اور سرکاری افسران کو نشانہ بنانا انتہائی گھناؤنا اور ناقابل معافی جرم ہے، دہشتگردی کی کارروائیاں قوم اور افواج پاکستان کے حوصلے پست نہیں کرسکتے،انشاء اللہ ناکامی ان کا مقدر ہوگی،پوری قوم متحدہے اور افواج پاکستان،قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سول انتظامیہ کے ساتھ کھڑی ہے،دہشتگردوں اور سہولت کاروں کیلئے ریاست میں کوئی جگہ نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں دہشتگردی کی ان بزدلانہ کارروائیوں کے پیچھے وہی قوتیں کارفرما ہیں جو پاکستان کی سالمیت اور ترقی کو برداشت نہیں کرسکتیں،یہ دہشتگردوں بزدلانہ کارروائی ملک کے امن اور استحکام پر حملہ ہے،پاکستانی عوام اور ریاستی ادارے دشمن کے ہر وار کو ناکام بنانے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہی۔چیئرمین مارکیٹ کمیٹی اسلام آباد ومسلم لیگی رہنما ایم ساجد عباسی نے پاک افواج اور سیکورٹی فورسز کی جرات ،قربانی اور بے مثال فرض شناسی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی فوج ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے اور وطن عزیز کے دفاع کیلئے دی جانے والی قربانیاں قوم کے ماتھے کاجھومر ہیں،پاک فوج نے ہمیشہ قوم کے ہر مشکل وقت میں قیادت و حفاظت کا کردارادا کیا ہے اور ان کے حوصلے،پیشہ وارانہ صلاحیت اور حب الوطنی پر پوری قوم کو ناز ہے،دشمن چاہے کتنی ہی سازشیں کررلے ،پاکستانی قوم اور افواج پاکستان متحد ہیں اور انشائ اللہ وطن عزیز کے دشمنوں کو ہر محاذ پرانشاء اللہ شکست دیںگے۔