سی آئی اے پولیس اوتھل/لیاری کی کارروائی، ساڑھے نو من چرس برآمد،منشیات سمگلر گرفتار

پیر 7 جولائی 2025 23:37

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء) ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر کی سماج دشمن عناصر و منشیات اسمگلرز کیخلاف کارروائی کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس اوتھل/لیاری کی کارروائی 380 کلو گرام (ساڑھے نو من ) چرس برآمد،منشیات اسمگلر عبد الرحیم ولد حدخان قوم بروہی سکنہ جیکب آباد حال عمر کوٹ سندھ گرفتار،پولیس زرائع کے مطابق SSP لسبیلہ عاطف امیر کی سماج دشمن عناصر و منشیات اسمگلرز کیخلاف کارروائی کی خصوصی ہدایت پر سوموار کے روز DSP اوتھل حاصل خان قمبرانی کے زیرنگرانی میں انچارج سی آئی اے اوتھل/لیاری کی سربراہی پولیس ٹیم نے دبئی مسجد چیک پوسٹ کے مقام پر مخبر خاص کی اطلاع پر کامیاب کارروائی عمل میں کروڑوں مالیت کی 380 کلو گرام (ساڑھے نو من) اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کی۔

(جاری ہے)

گرفتار اسمگلرعبد الرحیم ولد حدخان قوم بروہی سکنہ جیکب آباد حال عمر کوٹ سندھ نے ٹریکٹر کی ٹرالی میں بنائے گئے کمال ہوشیاری سے خفیہ خانوں میں چرس کو چھپا کر حب و کراچی سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس موقع پر SSP لسبیلہ عاطف امیر نے کہا کہ منشیات کے خلاف لسبیلہ پولیس کی یہ کامیاب کارروائی لسبیلہ پولیس کے عزم اور کوششوں کو ظاہر کرتی ہے اور جرائم پیشہ عناصر و منشیات اسمگلرز کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی جب تک لسبیلہ سے جرائم کا خاتمہ نہیں کیا جاتا ہے تب تک لسبیلہ پولیس چین سے نہیں بیٹھے گی اور نہ ہی مجرمان کو چین سے بیٹھنے دے گی۔

گرفتار منشیات اسمگلر عبد الرحیم ولد حدخان قوم بروہی سکنہ جیکب آباد حال عمر کوٹ سندھ کے خلاف پولیس تھانہ اوتھل میں مقدمہ نمبر 74/2025 بجرم نارکوٹکس ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔ اس مذموم جرم کے پیچھے مکمل نیٹ ورک کو توڑنے کے لیئے مزید تفتیش جاری ہے۔